یورپی یونین۔ چین سربراہی اجلاس، چین کو روس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پیغام دیا جائے گا

یورپی یونین کے سب سے بڑے تجارتی اتحادی کی حیثیت سے، یونین کی سلامتی کے لئے براہ راست خطرہ بننے والی اس جنگ کے خاتمے کے لئے، چین کو روس کے ساتھ تعلقات  سے متعلق پیغام دیا جائے گا

1805428
یورپی یونین۔ چین سربراہی اجلاس، چین کو روس کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پیغام دیا جائے گا

یورپی یونین اور چین کے درمیان یوکرین جنگ کے مرکزی ایجنڈے کے ساتھ سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا جائے گا۔

دونوں فریقین کے درمیان متوقع اس 23 ویں سربراہی اجلاس میں یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس میشل، یورپی یونین کمیشن کی سربراہ ارسولا وان ڈر لئین، امورِ خارجہ و سلامتی پالیسی کے ہائی کمشنر جوزف بوریل، چین کے وزیر اعظم لی کچیانگ  اور چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔

سربراہی اجلاس کا مرکزی ایجنڈہ یوکرین کی جنگ کے خاتمے کے لئے باہمی تعاون کے راستوں پر بحث ہو گا۔ توقع کی جا رہی ہے کہ یورپی یونین کے سب سے بڑے تجارتی اتحادی کی حیثیت سے، یونین کی سلامتی کے لئے براہ راست خطرہ بننے والی اس جنگ کے خاتمے کے لئے،  چین کو روس کے ساتھ تعلقات  سے متعلق پیغام دیا جائے گا۔

اجلاس میں فریقین جنگ کی وجہ سے  عالمی اقتصادیات کو پہنچنے والے نقصان پر بھی غور کریں گے۔ علاوہ ازیں چین ۔ یورپی یونین باہمی تعلقات میں یورپی یونین کی فرموں کے چین میں اور چینی فرموں کے یورپی یونین میں مواقع سے استفادہ کرنے اور اس طرح تجارت میں توازن پیدا کرنے کے موضوع پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

علاوہ ازیں رہنما دو طرفہ تعلقات  کی صورتحال ،  ماحولیاتی تبدیلیوں ، بیالوجک تنّوع اور صحت جیسے شعبوں میں تعاون  کا بھی جائزہ  لیں گے۔

توقع ہے کہ  یونین ، یورپی یونین۔ چین انسانی حقوق ڈائیلاگ کے دوبارہ آغاز کی بھی اپیل کرے گی۔

اجلاس ویڈیو کانفرنس   ہو گا اور اس میں مشترکہ اعلامیہ قبول نہیں کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آخری یورپی یونین۔چین سربراہی اجلاس 22 جون 2020 کو ہوا تھا۔



متعللقہ خبریں