اٹلی: روس۔یوکرین جنگ میں ترکیہ نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے

مذاکرات کے آغاز میں ترکیہ نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ترکیہ اسے اپنی جیو اسٹریٹجک حیثیت اور جھڑپوں کے تمام فریقین کے ساتھ باہمی تعلقات کی بدولت کر پا رہا ہے: وزیر اعظم ماریو ڈراگی

1805174
اٹلی: روس۔یوکرین جنگ میں ترکیہ نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے

اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈراگی نے کہا ہے کہ، روس۔یوکرین مذاکرات میں، ترکیہ نے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم ڈراگی نے دارالحکومت روم میں غیر ملکی پریس سوسائٹی کے ساتھ منعقدہ پریس کانفرنس میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دئیے۔

ان پوچھا گیا کہ 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ میں فریقین کے درمیان ترکیہ کے کردار کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟

سوال کے جواب میں ڈراگی نے کہا ہے کہ "قیام امن کے نتائج کے حامل ان مذاکرات کے آغاز میں ترکیہ نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ترکیہ اسے اپنی جیو اسٹریٹجک حیثیت اور جھڑپوں کے تمام فریقین کے ساتھ باہمی تعلقات کی بدولت کر پا رہا ہے۔ ہم تمام ممالک اس سمت میں ترکی کے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہیں"۔

گذشتہ ہفتے بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ اجلاس کی یاد دہانی کرواتے ہوئے ان سے پوچھا گیا کہ اجلاس میں یوروسیم کا سیمپ۔ٹی فضائی دفاعی سسٹم بھی ایجنڈے پر آیا تھا یا نہیں؟

وزیر اعظم ماریو ڈراگی نے کہا ہے کہ فرانس، اٹلی اور ترکیہ کے درمیان یوروسیم اور، عمومی معنوں میں تجارتی تعلقات کی تعمیرِ نو اور تقویت کے لئے، چند سال قبل زیرِ بحث آنے والے منصوبے پر مذاکرات شروع کرنے پر اتفاقِ رائے طے پا گیا ہے۔

اس سوال کے جواب میں کہ تینوں ممالک کے درمیان یہ مذاکرات کب متوقع ہیں؟ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتوں میں اس کے انعقاد کے مقام کے بارے میں کاروائیاں جاری ہیں۔



متعللقہ خبریں