روس کی جانب سےیوکرین پر بائیولوجیکل اسلحہ استعمال کرنے کا الزام

وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے یوکرین کی جنگ میں روسی فوج کی کارروائیوں کے حوالے سے بیان  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوجی یونٹوں کو کیف اور چرنی ہیو کی سمتوں میں منصوبہ بند طریقے سے دوبارہ منظم کیا گیا  ہے

1804877
روس کی جانب سےیوکرین  پر  بائیولوجیکل اسلحہ استعمال کرنے کا الزام

روسی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے اطلاع دی ہے کہ روسی فوجی یونٹوں کو منصوبہ بندی کے ساتھ یوکرین میں کیف اور چرنی ہیو کی سمتوں میں دوبارہ منظم کیا گیا ہے۔

وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے یوکرین کی جنگ میں روسی فوج کی کارروائیوں کے حوالے سے بیان  جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی فوجی یونٹوں کو کیف اور چرنی ہیو کی سمتوں میں منصوبہ بند طریقے سے دوبارہ منظم کیا گیا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ "مقصد ترجیحی علاقوں میں کارروائیوں کو تیز کرنا ہے اور سب سے بڑھ کر ڈونباس کو مکمل طور پر آزاد کرنے کے لیے آپریشن کو مکمل کرنا ہے۔

کوناشینکوف نے کہا کہ روسی فوج نے کیف اور چرنی ہیو کی سمتوں میں اپنے فرائض کی تکمیل کرتے ہوئے، یوکرینی افواج کو مغربی اور وسطی علاقوں سے ڈونباس کی طرف جانے سے روک دیا۔

انہوں نے کہا کہ "اب تک 124 طیارے اور 77 ہیلی کاپٹر، 214 فضائی دفاعی میزائل سسٹم، 323 بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں، 1767 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 186 ملٹی بیرل راکٹ لانچر، 741 ہووٹزر اور مارٹر، 1657 یوکرین کی فوج کی نجی گاڑیاں تباہ کردی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا  کہ روسی وزارت دفاع یوکرین میں امریکہ (USA) کی خفیہ فوجی حیاتیاتی سرگرمیوں کے بارے میں یوکرین میں حیاتیاتی تجربہ گاہوں کے ملازمین سے موصول ہونے والی دستاویزات کا جائزہ لے رہی ہے، کوناشینکوف نے کہا کہ یہ دستاویزات مبینہ طور پر کیف کے ڈرانز  استعمال کے منصوبے کو ظاہر کرتی ہیں۔ یہ ڈرانز   مہلک مادے لے جا سکتی ہیں اور اسپرے کر سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ ابھرتے ہوئے حقائق ثابت کرتے ہیں کہ کیف حکومت ڈونباس اور روس کی آبادی کے خلاف حیاتیاتی ہتھیاروں کے استعمال کے امکان پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔



متعللقہ خبریں