فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کا دائرہ امریکہ سے نکل کر برطانوی جامعات تک پھیل گیا
بتایا گیا ہے کہ نیو کاسل،برسٹل،واروک، لِیڈز،شیفیلڈ اور شیفیلڈ ہالم کے یونیورسٹی طلبہ نے کھلے کیمپسوں میں خیمے گاڑ کر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا
2134302
![فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کا دائرہ امریکہ سے نکل کر برطانوی جامعات تک پھیل گیا](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/e5f6/4712/31ef/663330c0872e9.jpg?time=1722042841)
فلسطینی عوام کی حمایت میں امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی سے شروع ہونے والے مظاہروں کا سلسلہ برطانیہ تک پھیل گیا ہے۔
نیو کاسل،برسٹل،واروک، لِیڈز،شیفیلڈ اور شیفیلڈ ہالم کے یونیورسٹی طلبہ نے کھلے کیمپسوں میں خیمے گاڑ کر فلسطین کی حمایت میں مظاہرہ کیا ۔
طلبہ اور احتجاجی ملازمین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اسلحہ بیچنے والی کمپنیاں اس تعاون کو ختم کریں۔
یاد رہے کہ امریکہ بھر میں 50 سے زائد جامعات کے طلبہ فلسطین کی حمایت میں مظاہرے کر رہے ہیں جس پر گزشتہ دو ہفتوں میں پولیس نے طلبہ و اساتذہ سمیت 1000 سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے ۔