فرانس، روسی سفیر کی یورپیوں کا تمسخر اڑانے والے کارٹون کی اشاعت پر دفتر خارجہ طلبی

پیرس میں روسی سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا کارٹون ناقابل قبول ہے، فرانسیسی دفتر خارجہ

1802240
فرانس، روسی سفیر کی یورپیوں کا تمسخر اڑانے والے کارٹون کی اشاعت پر دفتر خارجہ طلبی

پیرس میں روس کے سفیر الیکسی میشکوف کو سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے یورپیوں کے بارے میں کارٹون کی وجہ سے وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔

فرانسیسی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پیرس میں روسی سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیا گیا کارٹون ناقابل قبول ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہم روس کے ساتھ بات چیت کے راستے کو برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن یہ اقدامات مکمل طور پر غیر متناسب ہیں۔"

فرانسیسی پریس کی خبروں کے مطابق  کہ سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے کارٹون میں گھٹنے ٹیکنے والے یورپیوں کو ریاستہائے متحدہ امریکہ کی نمائندگی کرنے والے شخص کے سامنے ذلت آمیز حالت میں رکھا گیا تھا۔

زیر بحث پوسٹ بعد میں حذف کر دی گئی۔



متعللقہ خبریں