یوکرین کے شہر ماریوپول میں تھیٹرپر بمباری کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 300 تک پہنچ گئی

16 مارچ کو روسی فوجیوں کی طرف سے یوکرین کے شہر ماریوپول میں تھیٹر پر گولہ باری کے بعد  جانی نقصان کے بارے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں

1802045
یوکرین کے شہر ماریوپول میں تھیٹرپر بمباری کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 300 تک پہنچ گئی

یوکرین کے شہر ماریوپول میں تھیٹر کی عمارت پر روس کی جانب سے کیے گئے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 300 بتائی گئی ہے۔

یوکرین پر روس کے حملے جاری ہیں اور ان حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

16 مارچ کو روسی فوجیوں کی طرف سے یوکرین کے شہر ماریوپول میں تھیٹر پر گولہ باری کے بعد  جانی نقصان کے بارے میں نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں ۔

اس واقعے میں جہاں درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے تھے، میں جانی نقصان کے حوالے سے ماریوپول سٹی کونسل کی جانب سے دیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی طیارے کی ماریوپول ڈرامہ تھیٹر پر بمباری کے نتیجے میں تقریباً 300 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔ ہم اب بھی اس ہولناکی پر یقین نہیں کرنا چاہتےلیکن یہ بھی ایک حقیت ہے اس ان حملوں اور بمباری سے بڑی تعداد میں یوکرینی شہری  ہلاک  اور زخمی ہوئے  ہیں۔

 یاد  رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر  حملوں کا آغاز کیا تھا۔



متعللقہ خبریں