روسی صدر ولادیمیر پوتن اور جرمن چانسلر اولاف شولز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

روس کے کریملن پیلس سےجاری کردہ  تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوتن  نے شولز کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے

1798040
روسی صدر ولادیمیر پوتن اور جرمن چانسلر اولاف شولز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

روسی صدر ولادیمیر پوتن اور جرمن چانسلر اولاف شولز نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

روس کے کریملن پیلس سےجاری کردہ  تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوتن  نے شولز کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔

اجلاس میں یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

صدر پوتن نے کہا کہ  یوکرین کی فوج نے ڈونیٹسک اور ماکیوکا کے شہروں پر میزائل  سے حملے کیے ہیں  اور ان حملوں میں عام شہری مارے گئے۔ مغرب اس جنگی جرم کو نظر انداز  کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یوکرین کے جن علاقوں میں تنازعات  جاری ہیں  وہاں انسانی امداد کی راہداری کھول دی  گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ   کل ماریوپول شہر سے 43 ہزار افراد کا انخلاء کیا گیا ہے۔

جاری کردہ بیان  میں کہا گیا ہے کہ  ملاقات کے دوران روس اور یوکرین کے درمیان مذاکرات پر بھی بات چیت کی گئی ہے  جبکہ یوکرین کی جانب سے غیر حقیقی مطالبات سامنے آئے ہیں جس سے  ایہ  عمل  سست ہو گیا ہے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ روسی فریق رپورٹ کردہ نقطہ نظر کے مطابق مذاکرات میں حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہے۔

روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا۔

اس کے بعد سے اب تک  فریقین  کے وفود 5 مرتبہ مذاکرات کی میز پر بیٹھ چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں