یوکرین پر روسی حملوں میں شدت

یوکرین کی ہنگامی صورتحال سروس کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ کے مطابق، روسیوں کی طرف سے مقامی وقت کے مطابق 05:09 پر کیے گئے حملے میں، توپ کا گولہ دارالحکومت کیف کے ضلع اوبولونسکی میں واقع اپارٹمنٹ پر گرا

1794971
یوکرین پر روسی حملوں میں شدت

یوکرین میں روسی فوجیوں کی جانب سے کیے گئے حملے میں دارالحکومت کیف میں 9 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت سے توپ کا گولہ لگنے کے نتیجے میں 2 شہری جان کی بازی ہار گئےہیں ۔

یوکرین کی ہنگامی صورتحال سروس کے ٹیلی گرام اکاؤنٹ کے مطابق، روسیوں کی طرف سے مقامی وقت کے مطابق 05:09 پر کیے گئے حملے میں، توپ کا گولہ دارالحکومت کیف کے ضلع اوبولونسکی میں واقع اپارٹمنٹ پر گرا۔

حملے کے نتیجے میں 9 منزلہ اپارٹمنٹ کی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔

امدادی کارکنوں نے اپارٹمنٹ میں موجود 63 افراد کو باہر نکالا اور 2 افراد کی لاشیں نکالیں۔

روسی فوجیوں نے کیف میں انتونوف فیکٹری پر بھی حملہ کیا ہے ۔

دوسری جانب اطلاع ملی ہے کہ صوبہ سمیع کا شہر احترکہ بھی رات کے وقت شدید فضائی حملے کی زد میں رہا۔

اہترکا کے گورنر پاول کزمینکو کی جانب سے  فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویر میں علاقے کے مکانات پر رات بماری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے کم از کم 3 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میری پشت پر  گھر جلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔

 

یاد رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا   جو اب بھی جاری ہے ۔



متعللقہ خبریں