اسرائیلی وزیراعظم کی جرمن چانسلر سے ملاقات

ملاقات میں اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے ان کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں جرمن چانسلر کو آگاہ کیا گیا ہے

1790604
اسرائیلی وزیراعظم کی جرمن چانسلر سے ملاقات

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے برلن میں جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کی ہے۔

 اس ملاقات میں اسرائیلی وزیر اعظم کی جانب سے ان کی روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں جرمن چانسلر کو آگاہ کیا گیا ہے۔

جرمن حکومت کے مطابق بینیٹ اور شولز دونوں کا مقصد یوکرین میں جاری جنگ کا فوری خاتمہ ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم پوٹن کے ساتھ بات چیت کے فوری بعد برلن پہنچے تھے اور وہ اب یوکرینی صدر سے بات چیت کریں گے۔



متعللقہ خبریں