روسی فوج کی بمباری،70 سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک

علاقائی گورنر دمیترو زیوسکی کے مطابق، یہ بمباری گزشتہ روز شمال مشرقی علاقے اوختیرکا میں کی گئ جو کہ  ایک ہی دن میں یوکرینی فوج کا اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہے

1787553
روسی فوج کی بمباری،70  سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک

یوکرین کے ایک فوجی اڈے پر روسی گولہ باری کے نتیجے میں ستر سے زائد یوکرینی  فوجی مارے گئے ہیں۔

علاقائی گورنر دمیترو زیوسکی کے مطابق، یہ بمباری گزشتہ روز شمال مشرقی علاقے اوختیرکا میں کی گئ جو کہ  ایک ہی دن میں یوکرینی فوج کا اب تک کا سب سے بڑا نقصان ہے۔

دوسری جانب یوکرینی  حکام کا کہنا ہے کہ  روسی حملے کے بعد سے اب تک ساڑھے تین سو سے زائد عام شہری بھی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں گیارہ بچے بھی شامل ہیں۔

مبصرین کے مطابق اگر لڑائی اسی طرح جاری رہی تو ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو سکتا ہے۔

 دریں اثنا،روسی فوج کا گاڑیوں پر مشتمل تقریباً 60 کلومیٹر طویل قافلہ دارالحکومت کییف کی جانب بڑھ رہا ہے۔

سیٹلائٹ سے حاصل کردہ تصاویر کے مطابق ان گاڑیوں پر امدادی اور فوجی سامان لدھا ہوا ہے۔ ابھی تک یوکرینی فوج نے روسی فورسز کی دارالحکومت کی جانب پیش قدمی کو سست رفتار بنا رکھا ہے لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ یوکرینی فوج کب تک دارالحکومت کا دفاع کر سکیں گی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یوکرینی صدر ابھی تک دارالحکومت میں ہی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ دو دن قبل انہوں نے یہ علاقہ چھوڑنے کی امریکی پیش کش مسترد کر دی تھی۔



متعللقہ خبریں