کرغز اور روسی صدور کی ٹیلی فونک ملاقات

فریقین نے یوکرین کی موجودہ صورتحال سمیت بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

1786037
کرغز اور روسی صدور کی ٹیلی فونک ملاقات

کرغزستان کے صدر سادیر کاپاروف اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کی ٹیلی فون پر بات ہوئی جس دوران انہوں نے یوکرین کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

کرغز ایوان صدر کے  پریس سینٹر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کاپاروف اور پوتن نے کرغز روس تعاون کے ایجنڈے میں شاملمعاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ فریقین نے یوکرین کی موجودہ صورتحال سمیت بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔



متعللقہ خبریں