یوکرین کے صدر ولادیمیرزِلنسکی کی روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے مذاکرات کرنے کی اپیل

یوکرین کے رہنما زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو  پیغام میں کہا ہے کہ" پورے  یوکرین میں  جھڑپیں  جاری ہیں۔ میں روسی فیڈریشن کے صدر (ولادیمیر پوتین) سے ایک بار پھر اپیل کرنا چاہوں گا: آؤ، لوگوں کو مرنے سے روکنے کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں

1785458
یوکرین کے صدر ولادیمیرزِلنسکی کی روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے مذاکرات  کرنے کی اپیل

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روس کے صدر ولادیمیر پوتین کو مخاطب کرتے ہوئے  کہا کہ " آئیے اموات کو روکنے کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں"

یوکرین کے رہنما زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو  پیغام میں کہا ہے کہ

" پورے  یوکرین میں  جھڑپیں  جاری ہیں۔ میں روسی فیڈریشن کے صدر (ولادیمیر پوتین) سے ایک بار پھر اپیل کرنا چاہوں گا: آؤ، لوگوں کو مرنے سے روکنے کے لیے مذاکرات کی میز پر بیٹھیں۔

زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین پر روسی حملہ صرف حملہ نہیں ہے  بلکہ یورپ کے خلاف جنگ کا آغاز  ہے۔

یاد رہے روس نے گزشتہ روز یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔



متعللقہ خبریں