ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے: یوکرینی صدر

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کے بعد ولادیمیر زیلنسکی نے فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ملک بھر میں مارشل لا نافذ کردیا

1784282
ملک میں مارشل لا نافذ کر دیا گیا ہے: یوکرینی صدر

یوکرین کے صدرولودیمیر زیلینسکی نے مارشل لا نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

 صدر زیلینسکی کا کہنا ہے کہ روس نے ہمارے بنیادی ڈھانچے اورسرحدی محافظوں پر میزائل حملے کیے جبکہ  یوکرین کے کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

یوکرین کی فوج نے مشرقی یوکرین میں روسی طیارہ مار گرانے کا دعوی کیا ہے۔

خبر کے مطابق، روس نے 2 مارچ کے تک متعدد ہوائی اڈوں پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں ہیں، ماسکواسٹاک  ایکسچینج نے تمام منڈیوں میں تجارت معطل کردی ہے۔

یوکرین کی فضائی حدود کی جانب سے مسافر پروازوں کے لیے پوکرین کی فضائی حدود کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں دارلحکومت کیف سے یوکرینی شہریوں نے انخلا شروع کر دیا ہے۔

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یوکرین کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کے اعلان کے بعد ولادیمیر زیلنسکی نے فیس بک پر پوسٹ کیے گئے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ملک بھر میں مارشل لا نافذ کردیاانہوں نے مزید بتایا کہ ان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر بات ہوئی ہے۔

ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے یہ اعلان کریملن کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس کے مطابق مشرقی یوکرین میں باغی رہنماؤں نے ماسکو سے کیف کے خلاف فوجی مدد کی درخواست کی۔

اس کے جواب میں یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے رات گئے روسیوں سے یورپ میں بڑی جنگ کی حمایت نہ کرنے کی جذباتی اپیل کی۔

روسی زبان میں بات کرتے ہوئے ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے لوگوں سے یوکرین کے بارے میں جھوٹ بولا جا رہا ہے اور جنگ ہونے کا امکان بھی آپ پر منحصر ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں یہ جنگ کون روک سکتا ہے؟ مجھے یقین ہے یہ لوگ آپ میں سے ہی ہیں۔

ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے پوٹن کو فون کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں کوئی جواب نہیں ملا، صرف خاموشی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو نے اب یوکرین کی سرحدوں کے قریب 2 لاکھ فوجی جمع کردیے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں