چینی اور روسی صدور کی عنقریب ملاقات

15 دسمبر کو ہونے والی ملاقات میں رہنما دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے

1746680
چینی اور روسی صدور کی  عنقریب ملاقات

چینی صدر شی جن پنگ 15 دسمبر کو اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ آن لائن ملاقات کریں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چن ینگ نے اعلان کیا کہ شی اور پوتن آن لائن ملاقات کریں گے۔

ترجمان ہوا نے بتایا کہ 15 دسمبر کو ہونے والی ملاقات میں رہنما دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان کے رہنماؤں کی ملاقات طاقت کے توازن کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے، جس کی وجہ امریکہ کے ساتھ دونوں ممالک کے حالیہ کشیدہ تعلقات ہیں۔

صدر شی نے 16 نومبر کو اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن کے ساتھ آن لائن ملاقات کی جو تقریباً 3.5 گھنٹے جاری رہی۔

یاد رہے کہ پوتن نے 7 دسمبر کو بائیڈن سے بھی آن لائن ملاقات بھی کی۔

بتایا گیا کہ سال کے اختتام سے قبل دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان بلشمافہ ملاقات متوقع ہے۔



متعللقہ خبریں