یونان ترکی سے مثبت مذاکرات چاہتا ہے:نیکوس داندیاس

یونانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم ترکی یا اس کی عوام کے خلاف بغض نہیں رکھتے، ہم ترکی سے مذاکرات چاہتے ہیں کیونکہ ترک معاشرے کا ایک اہم طبقہ تاحال یورپ کے ساتھ روابط پر یقین رکھتا ہے

1729265
یونان ترکی سے مثبت مذاکرات چاہتا ہے:نیکوس داندیاس

یونانی وزیر خارجہ نیکو س دندیاس نے ترکی کے ساتھ مثبت مذاکرات کی خواہش ظاہر کی ہے۔

 سلووینیا کے وزیر خارجہ انزے لوگار  کے ہمراہ ایتھنز میں ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یونان۔سلووینیا تعلقات سمیت مشرقی بحیرہ روم کی صورت حال اور ترکی سے متعلق بیانات بھی دیئے گئے۔

داندیاس نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم ترکی یا اس کی عوام کے خلاف بغض نہیں رکھتے، ہم ترکی سے مذاکرات چاہتے ہیں کیونکہ ترک معاشرے کا ایک اہم طبقہ تاحال یورپ کے ساتھ روابط پر یقین رکھتا ہے۔

یونانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ مثبت طرزعمل اپنایا ہے جبکہ یورپی یونین کو بھی چاہیئے کہ وہ رکنیت کے امید وار ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے سمیت عالمی قوانین اور یورپی مطابقت کا احترام کرے۔

 

 



متعللقہ خبریں