مالدووا میں انتخابات،یورپ نواز پارٹی کو برتری حاصل

الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی کے جزوی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جماعت پی اے ایس نے قریب 48 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ سابق صدر ایگور ڈوڈون کے روس نواز کمیونسٹوں اور سوشلسٹوں کے اتحاد کو 31 فیصد ووٹ ملے

1673809
مالدووا میں انتخابات،یورپ نواز پارٹی کو برتری حاصل

جمہوریہ مالدوا میں گزشتہ روز منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ڈالے گئے تمام ووٹوں کی 94 فیصد گنتی کے بعد یورپ نواز سینٹر رائٹ پارٹی نے اپنی فتح پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

خبر کے مطابق،اس پر مالدوا کی خاتون صدر مائییا ساندو نے ایک مشکل دور کے خاتمے کی امید ظاہر کی۔

الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی گنتی کے جزوی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جماعت پی اے ایس نے قریب 48 فیصد ووٹ حاصل کیے ہیں جبکہ سابق صدر ایگور ڈوڈون کے روس نواز کمیونسٹوں اور سوشلسٹوں کے اتحاد کو 31 فیصد ووٹ ملے۔

یاد رہے کہ صدرمائییا ساندو نے روس نواز طاقتوں کے خلاف اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی خاطر اسمبلیوں کو توڑ دیا تھا۔ ورلڈ بینک کی سابقہ ماہر اقتصادیات 49 سالہ ساندو مالدوا کو یورپی یونین کا حصہ بنانا چاہتی ہیں۔



متعللقہ خبریں