فرانسیسی صدر بھی کورونا کا شکار،قرنطینہ میں رہیں گے

فرانسيسی صدر ايمانوئل ماکروں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہيں جو کہ ایک ہفتے کے لیے قرنطینہ میں رہیں گے

1547272
فرانسیسی صدر بھی کورونا کا شکار،قرنطینہ میں رہیں گے

فرانسيسی صدر ايمانوئل ماکروں کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہيں۔

صدارتی دفتر سے جاری کردہ بيان ميں کہا گيا ہے کہ ماکروں آئندہ ايک ہفتے کے ليے قرنطينہ ميں رہيں گے۔

 واضح رہےکہ ماکروں میں کورونا کی تشخيص  آج ہوئی ہےالبتہ ماکروں اپنی ذمہ دارياں نبھانا جاری رکھيں گے۔

 یاد رہے کہ فرانس ميں کورونا کی وجہ سے اب تک تقريباً ساٹھ ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔ اس وقت اس وبائی مرض کی دوسری لہر سے نمٹنے کے ليے ملک گير سطح پر رات کا کرفيو نافذ ہے۔



متعللقہ خبریں