فرانس میں حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری۔متعدد گرفتاریاں

فرانس میں حکومت کے تجویز کردہ ایک سلامتی قانون کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم دیکھنے میں آیا

1540772
فرانس میں حکومت مخالف مظاہروں  کا سلسلہ جاری۔متعدد گرفتاریاں

فرانس میں حکومت کے تجویز کردہ ایک سلامتی قانون کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے دوران کئی شہروں میں مظاہرین اور پولیس کے مابین تصادم دیکھنے میں آیا۔

سب سے بڑے مظاہرے پیرس میں کیے گئے۔

ملکی وزیر داخلہ نے  بتایا کہ ان مظاہروں کے دوران95 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ66پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گئے۔

 واضح رہے کہ مجوزہ سلامتی قانون ملکی پارلیمان میں منظوری کے مرحلے میں ہے اور یہ مظاہرے اس نئے قانون کے خلاف مسلسل دوسرے اواخر ہفتہ  پر بھی جاری ہیں اور اطلاع کے مطابق  جاری رہنے کا امکان ہے



متعللقہ خبریں