برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین بریگزٹ مذاکرات غیر نتیجہ خیز ثابت

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور یورپی یونین کمیشن کے سربراہ اُرسلا وون دی لیین  موجودہ پیش رفت پر آج اپنے جائزات پیش کریں گے

1539955
برطانیہ اور یورپی یونین کے مابین بریگزٹ مذاکرات غیر نتیجہ خیز ثابت

یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین تجارت اور مستقبل  کے تعلقات کو  وضع کرنے  والے معاہدے  سے  متعلق  مذاکرات میں مصالحت قائم نہ ہو سکی۔

یورپی یونین بریگزٹ کے مذاکرات کار مشل بارینر  نے سماجی  رابطوں  کے ذریعے اپنے پیغام میں یورپی یونین اور برطانیہ کے مابین بریگزٹ مذاکرات  کے حوالے سے آگاہی کرائی۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں ایک ہفتے سے جاری وسیع پیمانے کے مذاکرات  ہونے کی یاد دہانی کراتے ہوئے بارینر نے بتایا کہ ’’منصفانہ رقابت کے قیام، نگرانی اور ماہی گیری کے معاملا ت میں نمایا ں تفریق  پائے جانے کے باعث  یہ مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے۔ ‘‘

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے برطانیہ کے  بریگزٹ امور کے مذاکرات کار ڈیو فروسٹ کے ہمراہ سلسلہ مذاکرات کو وقفہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم حکام ِ بالا کو آگاہی کرائیں گے، برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن اور یورپی یونین کمیشن کے سربراہ اُرسلا وون دی لیین  موجودہ پیش رفت پر آج اپنے جائزات پیش کریں گے۔

باور رہے کہ یورپی  یونین سے 31 جنوری سے  علیحدگی اختیار کرنے والے برطانیہ اور یونین کے مابین تجارتی اور دو طرفہ تعلقات  پر وسیع پیمانے پر مذاکرات  ہو رہے ہیں۔

اگر کسی نتیجے تک نہ پہنچا گیا تو دونوں فریقین تجارتی تعلقات کو 31 دسمبر کے بعد  عالمی تجارتی تنظیم کے اصولوں  کے مطابق سر انجام دیں گے۔



متعللقہ خبریں