فرانس کی جانب سےآذربائیجان کو احتجاجی مراسلہ

فرانسیسی سینٹ نے گزشتہ روز قارا باغ  میں نام نہاد آرمینی انتظامیہ کو تسلیم کرنے والے  ایک مسودہ قرار داد کی منظوری دے دی تھی

1535399
فرانس کی جانب سےآذربائیجان کو احتجاجی مراسلہ

آذربائیجان  نے فرانسیسی سینٹ کی جانب سے نام نہاد قارا باغ جمہوریہ کو تسلیم کرنے والے فیصلے پر فرانس کو احتجاجی مراسلہ دیا۔

آذربائیجانی وزارت  خارجہ کی جانب سے  جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق فرانس کے آذربائیجان میں سفیر زاہاری گراس کو  دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے  احتجاجی مراسلہ دیا گیا ہے۔

سفیر گراس نے اس موقع پر  اس خط کو فرانسیسی  متعلقہ حکام کو پہنچانے کا عندیہ دیا۔

یاد رہے کہ فرانسیسی سینٹ نے گزشتہ روز قارا باغ  میں نام نہاد آرمینی انتظامیہ کو تسلیم کرنے والے  ایک مسودہ قرار داد کی منظوری دے دی تھی۔




 



متعللقہ خبریں