یورپی یونین: امریکہ انتظامیہ سزائے موت کے نفاذ کو روکے

امریکہ میں ماہِ جولائی میں وفاقی  سطح پر فیصلے کے ساتھ دوبارہ سے سزائے موت کا  نفاذ شروع ہونے پر ہمیں اندیشوں کا سامنا ہے: پیٹر سٹینو

1532034
یورپی یونین: امریکہ انتظامیہ سزائے موت کے نفاذ کو روکے

یورپی یونین نے امریکہ سے اپیل کی ہے کہ وفاقی سطح پر کئے گئے فیصلے کے نتیجے میں  دوبارہ سے شروع ہونے والے سزائے موت کے نفاذ  کو روکا جائے۔

یورپی یونین کمیشن کے ترجمان پیٹر سٹینو نے موضوع سے متعق بیان میں کہا ہے کہ  امریکہ میں تقریباً 20 سال کے بعد ماہِ جولائی میں وفاقی  سطح پر فیصلے کے ساتھ دوبارہ سے سزائے موت کا  نفاذ شروع ہونے پر ہمیں اندیشوں کا سامنا ہے۔

یورپی یونین کے سزائے موت کے خلاف ہونے پر زور دیتے ہوئے سٹینو نے کہا ہے کہ سزائے موت  سنگدلانہ اور غیر انسانی سزا ہے۔ عدالتی عمل کی کسی بھی غلطی کا ازالہ نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ یوپی یونین امریکہ انتظامیہ سے اپیل کرتی ہے کہ اپنے فیصلے کو واپس لے اور وفاقی سطح پر سزائے موت کے نفاذ کو روکے۔

سٹینو نے مزید کہا ہے کہ وفاقی سطح پر کثیر تعداد میں دی جانے والی سزائے موت امریکہ کی ریاستوں اور دنیا بھر میں سزائے موت کی کم شرح سے متناقض ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ انتظامیہ کے ماہ جولائی میں سزائے موت کے دوبارہ سے اطلاق  سے متعلق فیصلے کے بعد سے 8 افراد کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔



متعللقہ خبریں