آرمینیا نے نکلیئر وار ہیڈ والے میزائل آذربائیجان پر داغے تھے، سابق وزیر دفاع آرمینیا

آرمینی فوج نے قارا باغ جنگ کے دوران اسکندر میزائل استعمال کیا تھا لیکن کس مقام پر داغے جانے کے بارے میں  میں معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہوں

1531713
آرمینیا نے نکلیئر وار ہیڈ والے میزائل آذربائیجان پر داغے تھے، سابق وزیر دفاع آرمینیا

آرمینی وزارت دفاع کے عہدے سے مستعفی ہونے والے جنرل موسویس ہاکوپیان  کا کہنا ہے کہ آرمینی فوج نے پہاڑی قارا باغ کی جھڑپوں کے دوران نکلیئر وار ہیڈ  کی استعداد کے حامل روسی ساخت کے اسکندر  میزائل کو استعمال کیا تھا۔

ہاکوپیان نے  آرمینی افواج کے قارا باغ آپریشنز کے بارے میں بعض بیانات دیے۔

آرمینی  فوج کے سول رہائشی مقامات پر اسکندر میزائل  سے حملے کرنے کے دعوو  ں کا جواب دیتے ہوئے ہاکوپیان نے کہا کہ  آرمینی فوج نے قارا باغ جنگ کے دوران اسکندر میزائل استعمال کیا تھا لیکن کس مقام پر داغے جانے کے بارے میں  میں معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہوں۔

آرمینیا کے روس سے سو۔30 ایم  جنگی طیارے خریدنے  پر نکتہ چینی کرنے والے ہاکوپیان کا کہنا تھا کہ طیاروں  کے لیے لازمی  میزائل نہ خرید سکنے کے باعث ہم انہیں استعمال نہ کرسکے تھے۔ روس نے ان میزائلوں کی فروخت کی راہ میں رکاوٹ کھڑی کی تھی۔  ہم نے بے سود فضائی دفاعی نظام خریدا تھا۔

دوسری  جانب  آرمینیا  کے اٹارنی جنرل نے  ہاکو پیان کے بیانات پر تحقیقات شروع کرنے کی اطلاع دی ہے۔

 



متعللقہ خبریں