آسٹریا نے 3 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا

وزیر اعظم سیباسٹئین کروز  کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی نشست میں ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے: وزیر داخلہ نیہمیر

1521042
آسٹریا نے 3 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا

آسٹریا حکومت نے دارالحکومت ویانا میں کل رات  4 افراد کی ہلاکت اور 14 کے زخمی ہونے کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے کے بعد ملک میں 3 روزہ سرکاری سوگ کا اعلان کر دیا ہے۔

آسٹریا کے وزیر داخلہ نیہمیر نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم سیباسٹئین کروز  کی زیر صدارت منعقدہ خصوصی نشست میں ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیہیمر کے مطابق سرکاری عمارتیں جمعرات کے دن تک بند رہیں گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ بعد دوپہر حملے میں ہلاک ہونے والوں کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ جمہوریہ آسٹریا  ہمیشہ سے مختلف رنگ و نسل ، ڈائیلاگ اور ایک دوسرے کے لئے جذبہ احترام کا  حامل ملک رہا ہےاور ایسا کرنا جاری رکھے گا۔2 نومبر 2020 کے واقعات نے ہمارے ملک کو متاثر کیا ہے اور ہِلا کر رکھ دیا ہے۔ بحیثیت جمہوریہ آسٹریا ہم اپنی آزادیوں، جمہوریت اور باہم متحد طرزِ حیات کا پُر عزم شکل میں اور تمام ضروری وسائل کے ساتھ دفاع کریں گے"۔



متعللقہ خبریں