فرانس بالائی قارا باغ کے مسئلے پر غیر جانبدار رہے گا: لے دُریاں

فرانس کے وزیر خارجہ ژاں ایو دُریاں نےکہا کہ یورپی سلامتی و تعاون تنظیم  کی طرف سے  روس اور امریکہ نے ہمیں جو اختیار دیا ہے اس کے پیش نظر ہم اس معاملے میں غیر جانبدار رہنے  پر مجبور ہیں

1508603
فرانس بالائی قارا باغ کے مسئلے پر غیر جانبدار رہے گا: لے دُریاں

فرانس کے وزیر خارجہ ژاں ایو دُریاں نے بالائی قارا باغ کے مسئلے پر  غیر جانبدار رہنے کا  اعلان کیا ہے۔

 لے دُریاں نے  قومی اسمبلی میں  ارکان سے بالائی قارا باغ سے متعلقہ تنازعے میں آرمینیا کی حمایت کرنے پر مبنی  ایک بیان میں کہا کہ  یورپی سلامتی و تعاون تنظیم  کی طرف سے  روس اور امریکہ نے ہمیں جو اختیار دیا ہے اس کے نتیجے میں ہم اس معاملے میں غیر جانبدار رہنے  پر مجبور ہیں۔

 لے دُریاں  نے کہا کہ  یہ تنظیم منسک گروپ کے صدور ممالک امریکہ ،روس اور فرانس کی جانب سے قارا باغ کے مسئلے کے حل یں ثالثی کا کردار ضرور ادا کر رہی ہے البتہ  اگر  فریقین کے ساتھ  حمایت کی بات ہو تو یہ صحیح نہیں ہوگا۔

 فرانسیسی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ  ان کا ملک  آرمینیا سے قریبی تعاون برقرار رکھے    گا جبکہ آذربائیجان سے بھی ہمارے اچھے اور طویل روابط ہیں۔

 



متعللقہ خبریں