یونان: ڈوئچے ویل کے اخباری نمائندے کوکیمرہ مین سمیت جاسوسی کے شبے میں دھر لیا گیا

یونانی جزیرہ مئیس میں جرمن ڈوئچے ویل ٹی وی کے دونمائندوں کو جاسوسی کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا

1488101
یونان: ڈوئچے ویل کے اخباری نمائندے کوکیمرہ مین سمیت جاسوسی کے شبے میں دھر لیا گیا

 یونانی جزیرہ مئیس میں جرمن ڈوئچے ویل ٹی وی کے دونمائندوں کو جاسوسی کے شبے میں گرفتار کرلیا گیا ۔

 یونانی ویب سائٹ "انیکوس" کے مطابق، ڈوئچے ویل کےلیے کام کرنے والے ایک اخباری نمائندے اور اس کے کیمرہ مین  کو بندرگاہ پر لنگرانداز ہوئے جنگی بحری جہاز کی ویڈیو لینے پر ساحلی محافظوں نے پکڑ لیا اور ویڈیو مٹانے کےلیے کہا  مگر نمائندے نے  انکار کر دیا ۔

بتایا گیا ہے کہ یونانی خفیہ ایجنسی کے اہلکار بھی بندرگاہ پر پہنچ گئے جس کے بعد جرمن نمائندے کے کیمرے سے یہ مناظر حذف کر دیئے گئے۔

بعد ازاں نمائندے اور اس کی کیمرہ مین کو جاسوسی کے شبے میں حراست میں لیا گیا اور پوچھ گچھ کے بعد رہا کر دیا گیا ۔

 



متعللقہ خبریں