ترکی اور روس کے مابین فلاٗٹ آپریشن بحال

روس کی بھی شمولیت سے   پروازوں کی بحالی ہونے والے ممالک کی تعداد 32 ہو گئی ہے

1455531
ترکی اور روس کے مابین فلاٗٹ آپریشن بحال

روس  کے ساتھ آج سے دو طرفہ پروازوں کی بحالی  پر مطابقت قائم ہو گئی۔

وزیر مواصلات و بنیادی ڈھانچہ عادل قارا اسماعیل اولو  نے وبا کے دوران معمولاتِ زندگی  کی بحالی  کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات  کے دائرہ کار میں 11 جون سے  31 ممالک کے ساتھ فضائی آپریشن بحال  کیے جانے کی یاد دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ’’آج سے روس کے ساتھ بھی پروازوں کی بحالی پر مطابقت قائم ہو گئی ہے۔‘‘

خیال رہے کہ 31 ممالک  کے ساتھ فلائٹ آپریشن کی بحالی کے بعد مزید 20 ممالک سے  اس ضمن میں بات چیت جاری تھی،  روس کی بھی شمولیت سے   پروازوں کی بحالی ہونے والے ممالک کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں