برطانیہ: بِدکا ہوا گھوڑا مظاہرین پر جا چڑھا، ایک شخص اور پولیس اہلکار زخمی

مظاہرین کو پُر امن رہنا چاہیے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا چاہیے۔ ایک پولیس اہلکار پر تشدد کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا: پریتی پاٹل

1431180
برطانیہ: بِدکا ہوا گھوڑا مظاہرین پر جا چڑھا، ایک شخص اور پولیس اہلکار زخمی

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہزاروں افراد کی شرکت سے نسلیت پرستی کے خلاف مظاہرے میں گھڑ سوار پولیس گھوڑے سے گر گیا اور بِدکے ہوئے گھوڑے نے ایک شخص کو زخمی کر دیا ہے۔

امریکہ میں پولیس تشدد کے نتیجے میں ایک افریقہ النسل امریکی شہری جارج فلائڈ کی موت کے بعد متعدد ممالک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

کل برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہزاروں افراد کی شرکت سے کئے گئے مظاہرے میں گھوڑ سوار پولیس نے مداخلت کی جس کے جواب میں مظاہرین نے پولیس پر خالی شیشیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کر دیا۔ بعض مظاہرین نے پولیس پر بائیسکل پھینکی۔

مظاہرے میں مداخلت کے دوران تیزی سے دوڑتے گھوڑے پر سوار پولیس اہلکار ٹریفک لائٹ سے ٹکرا کر گر گیا اور بدِکا ہوا گھوڑا مظاہرین پر جا چڑھا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

زخمی شخص اور پولیس اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

برطانیہ کی وزیر داخلہ پریتی پاٹل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مظاہرین اور پولیس کے خلاف تشدد ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مظاہرین کو پُر امن رہنا چاہیے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھنا چاہیے۔ ایک پولیس اہلکار پر تشدد کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔



متعللقہ خبریں