یورپ اپنی سرحدیں ماہ اواخر تک کھول دے: یورپی کمیشن

یورپی کمیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین کی تمام رکن ریاستیں اپنی باہمی سرحدیں رواں ماہ کے آخر تک دوبارہ کھول دیں

1430301
یورپ اپنی سرحدیں ماہ اواخر تک کھول دے: یورپی کمیشن

یورپی کمیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ یورپی یونین کی تمام رکن ریاستیں اپنی باہمی سرحدیں رواں ماہ کے آخر تک دوبارہ کھول دیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے تناظر میں بعض یورپی ممالک نے اپنی سرحدوں کو بند کر رکھا ہے۔

یورپی کمیشن برائے داخلہ امور یِلوا جانسن نے کہا کہ بعض ممالک میں کورونا وائرس سے جڑی صورت حال بہتر ہو رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جون کے آخر تک سرحدی چیکنگ اور پابندیوں کا خاتمہ کر دیا جانا چاہیے۔



متعللقہ خبریں