جرمن اور فرانسیسی سربراہان کی پوتن سے ادلیب میں جھڑپوں کا خاتمہ کرنے کی اپیل

جرمن چانسلرمرکل اور فرانسیسی صدر ماکرون نے پوتن سے ٹیلی فونک ملاقات کرتے ہوئے ادلیب کی انسانی صورتحال پر خدشات کا اظہار کیا ہے

1363723
جرمن اور فرانسیسی سربراہان کی پوتن سے ادلیب میں جھڑپوں کا خاتمہ کرنے کی اپیل

صدر فرانس اور جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے روسی صدر ولا دیمر پوتن  سے شامی علاقے ادلیب میں جھڑپوں  کا فی  الفور خاتمہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

جرمن حکومت کے ترجمان اسٹیفن سیبرت کی جانب سے جاری کردہ  ایک تحریری اعلامیہ کے مطابق  مرکل اور ماکرون نے پوتن سے ٹیلی فونک ملاقات کی ہے۔

صدر ماکرون اور چانسلر مرکل نے ادلیب شہر میں  انتہائی خستہ انسانی صورتحال  پر سخت خدشات رکھنے کا ذکر کرتے  ہوئے پوتن سے  اس علاقے میں جھڑپوں کو فوری طور پر ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔

حاجت مندوں  تک انسانی امدادی سامان کی ترسیل  کی راہ میں رکاوٹیں پیدا نہ کرنے کی درخواست کرنے والے دونوں یورپی سربراہان نے   ادلیب بحران کے سیاسی حل کی تلاش کے لیے ترک اور روسی صدور سے ملاقات کرنے کے لیے تیار ہونے کا بھی کہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں