جرمنی: عالمی سلامتی کانفرنس کا آغاز آج سے ہورہا ہے

جنوبی جرمن شہر میونخ میں  عالمی  سلامتی کانفرنس کا آغاز آج سے ہو رہا ہے جس میں عالمی سیاست کی  اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ  کئی ممالک کے وزرائے دفاع اور خارجہ بھی شریک ہوں گے

1359646
جرمنی: عالمی سلامتی کانفرنس کا آغاز آج سے ہورہا ہے

جنوبی جرمن شہر میونخ میں  عالمی  سلامتی کانفرنس کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

اس کانفرنس میں  عالمی سیاست کی  اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ  کئی ممالک کے وزرائے دفاع اور خارجہ بھی شریک ہوں گے۔

 فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو بھی کانفرنس کا حصہ بننے کے لیے میونخ پہنچ رہے ہیں۔

 امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور ان کے چینی ہم منصب بھی کانفرنس میں شریک ہو کر بین الاقوامی موضوعات پر اظہار خیال کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل ژانز اسٹولٹن برگ بھی اہم مہمانوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

 کانفرنس کے شرکا٫   دنیا کو درپیش مختلف بحرانوں اور تنازعات پر اظہار خیال   کریں  گے۔



متعللقہ خبریں