ایران: برطانوی سفیر کو حراست میں لے لیا گیا

ایران کے دارالحکومت تہران میں برطانیہ کے سفیر رابرٹ میک کئیر کو حراست میں لے لیا گیا

1339111
ایران: برطانوی سفیر کو حراست میں لے لیا گیا

ایران کے دارالحکومت تہران میں برطانیہ کے سفیر رابرٹ میک کئیر کو حراست میں لے لیا گیا۔

 رابرٹ میک کئیر  تہران میں گرائے گئے یوکرائن کے طیارے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں منعقدہ تقریب میں شریک تھے جہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دعوے کے مطابق امیر کبیر یونیورسٹی کے سامنے منعقدہ یادگاری تقریب میں انتظامیہ مخالف نعروں کی وجہ سے تقریب احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہو گئی اور اس دوران تہران میں برطانیہ کے سفیر رابرٹ میک کئیر  نے بعض متعصب اور تخریبی اقدامات کی پشت پناہی کی اور ماحول کو احتجاج پر اکسانے کی کوشش کی۔ جس کی وجہ سے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

حراست سے چند گھنٹے بعد سفیر  کو رہا کر دیا گیا۔

حراست سے متعلق جاری کردہ بیان میں برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ "تہران میں ہمارے سفیر کی بلاوجہ اور بغیر کسی پیشگی بیان کے حراست بین الاقوامی قانون کی کھلی  خلاف ورزی ہے"۔

راب نے کہا ہے کہ اس وقت ایران ایک دوراہے پر کھڑا ہے۔ یا تو تمام سیاسی  و اقتصادی تجریدیت کا شکار ہو سکتا ہے یا پھر کشیدگی میں کمی کے حامل اقدامات کر کے آگے کی طرف کھلنے والے سفارتی راستے  پر سفر جاری رکھ سکتا ہے۔

اس واقعے پر امریکہ نے بھی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ کی ترجمان مورگن اورتاگس  نے کہا ہے کہ ہم ایران سے، سفیر کی حق تلفی  پر برطانیہ سے معذرت طلب کرنے اور تمام سفیروں کے حقوق کا احترام کرنے  کی اپیل کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں