ایران کوجوہری پروگرام سے باز رکھنےکےلیےG-7 ممالک متفق ہیں: مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل  نے کہا ہے کہ  ایران  کو جوہری پروگرام  سے  باز رکھنے    کےلیے مذاکراتی  عمل کی حمایت   کےلیے  جی 7 ممالک میں  اتفاق پایا جاتا ہے

1258265
ایران کوجوہری پروگرام سے باز رکھنےکےلیےG-7 ممالک متفق ہیں: مرکل

جرمن چانسلر انگیلا مرکل  نے کہا ہے کہ  ایران  کو جوہری پروگرام  سے  باز رکھنے    کےلیے مذاکراتی  عمل کی حمایت   کےلیے  جی 7 ممالک میں  اتفاق پایا جاتا ہے۔

 مرکل نے  فرانس کے شہر  بیارٹز  میں منعقدہ جی- سیون   اجلاس کے دوران   زیر غور موضوعات        بالخصوص ایران کےحوالے سے کہا کہ   اس بارے میں  مذاکرات کا فی ٹھوس اور مثبت ہوئے ہیں اور تمام ممالک ایران کو جوہری پروگرام سے باز رکھنے     اور مسئلے کے  مذاکراتی  حل  پر    متفق  ہیں۔

 فرانسیسی صدر ایمانویل ماکروں     اور ایرانی  وزیر خارجہ  جواد ظریف کے درمیان  ملاقات کے بارے میں مرکل نے بتایا کہ   اس ملاقات    میں  کشیدگی کم  کرنے اور جوہری معاہدے  پر دوبارہ سے بات چیت کے ادوار کے آغاز  پر  تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

 



متعللقہ خبریں