فرانس: فریقین دوبارہ سے ڈائیلاگ میکانزم قائم کریں

میں فریقین سے اور خاص طور پر ہانگ کانگ کے حکام سے اس بحران کو پُر امن طریقے سے حل کرنے اور بڑھتے ہوئے تشدد کو ختم کرنے کے لئے دوبارہ سے ڈائیلاگ کا آغاز کرنے کی اپیل کرتا ہوں: وزیر خارجہ جین ایو لی ڈریان

1252808
فرانس: فریقین دوبارہ سے ڈائیلاگ میکانزم قائم کریں

فرانس کے وزیر خارجہ جین ایو لی ڈریان نے، ہانگ کانگ میں مجرموں کو چین کے حوالے کرنے کے قانونی بل کے خلاف جاری مظاہروں سے متعلق فریقین کے درمیان دوبادرہ سے ڈائیلاگ میکانزم  کے قیام کی اپیل کی ہے۔

لی ڈریان نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ ہانگ کانگ کے مظاہرے بتدریج بڑھتے ہوئے تناو کے ساتھ جاری ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں فریقین سے اور خاص طور پر ہانگ کانگ کے حکام سے اس بحران کو پُر امن طریقے سے حل کرنے اور بڑھتے ہوئے تشدد کو ختم کرنے کے لئے دوبارہ سے ڈائیلاگ کا آغاز کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ فرانس حالات پر بغور نگاہ رکھے ہوئے ہے، ہانگ کانگ کا قانون  اور "واحد ملک دو نظام"  پر مبنی پالیسی ، آئین کی بالادستی  ، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں  کے احترام  اور عدلیہ کی خودمختاری جیسے موضوعات کی ضمانت دیتے ہیں۔

لی ڈریان نے مزید  کہا ہے کہ فرانس کی دیرینہ خواہش ہے کہ ان اصول و ضوابط پر کار بند رہا  جائے۔



متعللقہ خبریں