بیلجئیم: اسمگلروں نے خود اپنی مخبری کر دی

منشیات سے بھرے کنٹینر  کے اندر گرمی سے بے حال ہوکر 2 اسمگلروں نے خود اپنی مخبری کر دی

1246109
بیلجئیم: اسمگلروں نے خود اپنی مخبری کر دی

بیلجئیم کی اینورس بندرگاہ پر منشیات سے بھرے کنٹینر  کے اندر گرمی سے بے حال ہوکر 2 اسمگلروں نے خود اپنی مخبری کر دی۔

سوڈینفو نیوز سائٹ کے مطابق بندرگاہ پر منشیات سے بھرے کنٹینر میں چھپے 24 اور 25 سالہ دو افراد  نے شدید گرمی سے موت کے ڈر سے خود پولیس کو فون کر کے اپنی مخبری کر دی۔

یورپ کی دوسری بڑی ترین بندرگاہ پر پیش آنے والے اس واقعے میں پولیس 2 گھنٹوں میں کنٹینر تک پہنچ سکی۔

پولیس نے  جب دونوں اسمگلروں کو کنٹینر سے نکالاتو وہ صرف جانگیوں میں اور بیہوشی کی حالت میں تھے۔

سوشل میڈیا کے مطابق ملزمین کے اوپر پانی ڈال کر ان کے حواس بحال کئے گئے۔

کنٹینر میں موجود کوکین کی مقدار کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تاہم  مقامی میڈیا کے مطابق منشیات سینکڑوں کلو گرام تھی۔

خبر کے مطابق 2014 سے لے کر  اب تک بندرگاہ سے تحویل میں لی جا نے والی منشیات سے 6 گنا زیادہ تھی۔ سال 2018 میں یہاں سے 50 ٹن منشیات کو تحویل میں لیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں