اسپین: دہشت گرد تنظیم کے دو اہم سرغنہ گرفتار

اسپین کی  خبر رساں ایجنسی  EFE نے جینڈر میری  کے توسط سے بتایا ہے کہ ویگو نامی شہر میں ایک آپریشن کے دوران  آنتون گارسیا اور آسون سی اُون    لوسادا کو گرفتار  کیا گیا ہے جو کہ سن 2006 سے تنظیم کےلیے کام کر رہے تھے

1219773
اسپین: دہشت گرد تنظیم کے دو اہم سرغنہ گرفتار

شمال مغربی اسپین کے نیم خود مختار  گالیسیا کے علاقے میں سرگرم عمل دہشت گرد تنظیم گالیسیا مزاحمت کے دو اہم سرغنہ  گرفتارکر لیے گئے۔

اسپین کی  خبر رساں ایجنسی  EFE نے جینڈر میری  کے توسط سے بتایا ہے کہ     ویگو نامی شہر میں ایک آپریشن کے دوران  آنتون گارسیا اور آسون سی اُون    لوسادا کو گرفتار  کیا گیا ہے جو کہ سن 2006 سے تنظیم کےلیے کام کر رہے تھے ۔

 دونوں سرغناوں پر   سیاسی جماعتوں ، سرکاری اداروں ،بینکوں اور مختلف کمپنیوں    کے خلاف تخریب کاری  کے 30 واقعات   کے جواز میں  الزامات  لگائے گئے ہیں۔

 یہ تنظیم   سن 70 کی دہائی سے  دہشتگردی میں مصروف ہے ۔

 



متعللقہ خبریں