یورپی پارلیمانی انتخابات،رائے دہندگان کا تناسب51 فیصد رہا

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ20  سالوں  میں یورپی پارلیمانی   انتخابات میں رائے دہندگان کا تناسب  اس بار سب سے زیادہ رہا جو کہ 51 فیصد بتایا گیا ہے۔

1208706
یورپی پارلیمانی انتخابات،رائے دہندگان کا تناسب51 فیصد رہا

یورپی پارلیمانی نشستوں کے ليے گزشتہ روز  مکمل ہونے والے انتخابات میں پہلی مرتبہ  مرکزی دائیں  اور مرکزی بائیں بازو  کے اتحاد کی مسلسل کئی  سالوں  سے جاری برتری کم ہو گئی ہے۔

 لبرل، گرینز اور قوم پرستوں کو یورپی عوام کی تائید حاصل ہوئی ہے۔

گزشتہ20  سالوں  میں یورپی پارلیمانی   انتخابات میں رائے دہندگان کا تناسب  اس بار سب سے زیادہ رہا جو کہ 51 فیصد بتایا گیا ہے۔

 حتمی ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر تعین ہو سکے گا کہ اہم منصبوں پر کون فائز ہو گا۔

 یورپی پیپلز پارٹی کو اندازہً 179 نشستیں حاصل ہوں گی جب کہ گزشتہ انتخابات میں یہ تعداد 216 تھی۔

 اسی طرح سوشل ڈیموکرٹس کی نشستوں  کی تعداد 150 تک ہو سکتی ہے جو کہ گزشتہ انتخابات  میں  191 تھی۔

 یورپی یونین نواز  سیاسی جماعتوں  کو پارلیمان میں اکثریت حاصل ہونے کا قوی امکان ہے۔

  واضح رہے کہ یورپی پارلیمان  کی مجموعی نشستوں کی تعداد 751ہے۔



متعللقہ خبریں