پولینڈ نے اسرائیلی وفد کا دورہ پولینڈ منسوخ کر دیا

ذرائع ابلاغ میں  شائع ہونے والی بعض خبروں کے خلاف ردعمل کے طور پر اسرائیلی وفد کا آج متوقع دورہ  پولینڈ منسوخ کر دیا گیا

1200194
پولینڈ نے اسرائیلی وفد کا دورہ پولینڈ منسوخ کر دیا

پولینڈ نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکام کے ایک گروپ کے متوقع دورہ  پولینڈ کو اسرائیل کی طرف سے جاری کردہ حالیہ بیانات کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

پولینڈ وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کئے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں  شائع ہونے والی بعض خبروں کے خلاف ردعمل کے طور پر اسرائیل  کی وزارت برائے سماجی برابری  کے ڈائریکٹر جنرل آوی کوہن سکالی کی زیر قیادت وفد کا آج متوقع دورہ  پولینڈ منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے آخری لمحات میں  جاری کئے گئے ان بیانات کی وجہ سے کہ فریقین کے درمیان اوّلین طور پر یہودیوں کے پرانے اثاثوں کی واپسی  سے متعلقہ مسائل پر بات چیت کی جائے گی، پولینڈ نے اسرائیلی حکام کے دورے کو  منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہِ فروری میں اسرائیل کے وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز  کی طرف سے  پولش باشندوں پر یہودی دشمنی کے الزامات  دونوں ملکوں کے درمیان بحران کا سبب بنے تھے اور اسرائیل۔ ویسے گراڈ ممالک کا اجلاس  پولینڈ  کے بائیکاٹ کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں