مشرقی لندن کی مسجد پر فائرنگ،حملہ آور فرار

لندن کی ایک  مسجد میں نمازتراویح کے دوران مسلح شخص نے فائرنگ کی اور فرار ہوگیا تاہم واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی

1198558
مشرقی لندن کی مسجد پر فائرنگ،حملہ آور فرار

لندن کی ایک  مسجد میں نمازتراویح کے دوران مسلح شخص نے فائرنگ کی اور فرار ہوگیا تاہم واقعے میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

خبر  کے مطابق، مشرقی لندن کے علاقے سیون کنگز میں نماز تراویح کے وقت مسلح شخص نے مسجد میں گھس کر فائرنگ کی تاہم نمازیوں کے پیچھا کرنے پر حملہ آور فرار ہوگیا۔

 واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آور کی تلاش شروع کردی ہے جب کہ مسجد کے باہر پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ یارڈ  کا کہنا ہے کہ  جائے وقوعہ  سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں اور عینی شاہد کے بیانات بھی قلمبند کیے جارہے ہیں تاہم، فائرنگ کے واقعے میں کسی بھی شخص کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

 پولیس  نے کہا ہے کہ  اس  واقعے میں دہشت گردی کاعنصر شامل نہیں ہے  البتہ  مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 



متعللقہ خبریں