اسرائیل میں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں

قبل ازوقت ہونے والے انتخابات کے لیے ووٹنگ کاآغاز  مقامی وقت کے مطابق آج صبح 7 بجے ہوا جو کہ رات دس بجے تک جاری رہے گا

1179652
اسرائیل میں آج عام انتخابات ہو رہے ہیں

اسرائیل میں 120 نشستوں کی حامل قومی اسمبلی کے اراکین کا تعین  کرنے کے لیے آج صبح سے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

قبل ازوقت ہونے والے انتخابات کے لیے ووٹنگ کاآغاز  مقامی وقت کے مطابق آج صبح 7 بجے ہوا جو کہ رات دس بجے تک جاری رہے گا۔

حالیہ برسوں میں سخت ترین  مقابلہ ہونے کی توقع ہونے والے ان انتخابات میں 41 سیاسی جماعتیں 58 لاکھ رائے دہندگان کے ووٹ لینے  کی دوڑ میں ہیں۔

سال 2015 میں منعقد ہونے والے عام انتخابات میں شرح شراکت 71٫8 فیصد رہی تھی۔

 اسرائیلی پریس میں شائع عوامی  سرویز کے مطابق نتن  یاہو کی زیر ِ قیادت کی لیکوڈ  پارٹی کے انتہائی معمولی فرق کے ساتھ انتخابات  میں  فتح یاب  ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔

جس کے بعد دوسرے نمبر پر  سابق چیف آف جنرل سٹاف بینی گانٹز اور سابق صحافی یائر لاپیڈ کی قیادت  کے بلیو۔وائٹ  کولیشن     کے آنے  کی توقع ہے۔

کامیابی   کی حد بندی  3٫25 فیصد ووٹ مقرر ہونے والے اس ملک میں 41 پارٹیوں میں سے 10 تا 14 کے پارلیمنٹ میں جگہ پانے کا بھی تخمینہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں