برطانیہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئی،بریگزٹ کے خلاف مظاہرے

برطانیہ میں بریگزٹ مخالف مارچ نے شدت اختیار کرلی ہے، 10 لاکھ سے زائد افراد بریگزٹ پر دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ لے کر برطانیہ کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں

1169749
برطانیہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئی،بریگزٹ کے خلاف مظاہرے

برطانیہ کی سڑکوں پر 10 لاکھ سے زائد افراد سراپا احتجاج ہیں اور ان کا بنیادی مطالبہ یورپی یونین سے انخلاء پر دوبارہ ریفرنڈم کرانا ہے۔

خبر  کے مطابق، برطانیہ میں بریگزٹ مخالف مارچ نے شدت اختیار کرلی ہے، 10 لاکھ سے زائد افراد بریگزٹ پر دوبارہ ریفرنڈم کا مطالبہ لے کر برطانیہ کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

مظاہرین نے یورپی یونین کے حق میں درجنوں پوسٹرز اور پرچم اٹھا کر احتجاج کیا اور ناقص حکمت عملی پر وزیراعظم تھریسامے کے خلاف نعرے بازی کی۔

بریگزٹ مخالف مارچ کی قیادت مخالف سیاست دانوں نے کی جس میں حزب اختلاف  اور حکومتی اراکین بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب بریگزٹ کی مخالفت میں 40 لاکھ سے زیادہ افراد نے ایک آن لائن درخواست کی توثیق بھی کی ہے جس میں برطانوی آئین کےقانون  50 کی تنسیخ کا مطالبہ کیا گیا ہے جو کہ یورپی یونین سے انخلاء سے متعلق ہے۔

 وزیراعظم تھریسامے یورپی یونین سے انخلاء پر متفقہ بریگزٹ معاہدے کو  لانے میں ناکام رہی ہیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کی مشکلات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں