ترکی یورپی یونین کا ایک اہم تجارتی سانجھے دار ہے، کرسٹیاں برگر

یورپی یونین اور ترکی کے مابین دوستی کے روابط آئندہ بھی جاری رہیں گے

1158121
ترکی یورپی یونین کا ایک اہم تجارتی سانجھے دار ہے، کرسٹیاں برگر

 

یورپی یونین ترکی وفد کے صدرکرسٹیان برگر  کا کہنا ہے کہ ترکی یورپی یونین کے لیے ایک اہم تجارتی حصہ دار ہے۔

انادولو ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے برگر نے کہا کے یورپی یونین بھی اسی طرح ترکی کے اعتبار سے کافی اہمیت کی حامل ہے۔

 گزشتہ  ہفتے استنبول میں ایک اعلی سطحی  اقتصادی اجلاس  منعقد کرنے کی یاد دہانی کراتے ہوئے برگر نے کہا کہ ترکی اپنی برآمدات کا 50فیصد سے زائد یورپ کے ساتھ سرانجام دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ  67 فیصد سے زائد براہ راست سرمایہ کاری یورپ سے ترکی میں کی جاتی ہے، ترک پیدا کنند گان پیداوار اور ترسیل کی زنجیر  کا ایک اہم حصہ ہیں  جو کہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،  یورپی منڈی عالمی منڈی کی جانب کھلنے والے ایک دروازے کی حیثیت رکھتی ہے۔  یورپی یونین اور ترکی کے مابین دوستی کے روابط آئندہ بھی جاری رہیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ یورپی یونین پناہ گزینوں کے معاملے میں ترکی کی خدمات کو  سراہتی ہے،  ترکی اس وقت شامی مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے،  ان کی بنیادی ضروریات کو پوری کر رہا ہے،  سال2016میں ہم نے بھی پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے والوں کو مالی اعانت فراہم کی تھی۔



متعللقہ خبریں