ایسٹونیا کے انتخابات،حزب اختلاف جیت گئی

بالٹک ملک ایسٹونیا کے پارلیمانی انتخابات حزب اختلاف کی ریفارم پارٹی نے جیت لیے ہیں جسے 28.8 فیصد ووٹ ملے ہیں

1156288
ایسٹونیا کے انتخابات،حزب اختلاف جیت گئی

 بالٹک ملک ایسٹونیا کے پارلیمانی انتخابات حزب اختلاف کی ریفارم پارٹی نے جیت لیے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق، ووٹوں کی گنتی مکمل ہو گئی ہے اور ریفارم پارٹی کو 28.8 فیصد ووٹ ملے ہیں۔

 وزیر اعظم یوری راتاس کے حکومتی اتحاد نے اپنی اکثریت کھو دی ہے۔

 بائیں بازو کے اس اتحاد کو 22 فیصد ووٹ ملے۔

 دوسری جانب دائیں بازو کے عوام پسند 17.8 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

ملکی  پارلیمان میں نمائندگی کے لیے 10 سیاسی جماعتوں نے انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

 ایسٹونیا میں رائے دہندگان  کی تعداد تقریباً10 لاکھ ہے۔

 



متعللقہ خبریں