برطانیہ: مسجد آنے پر کوربائن پر انڈوں سے حملہ

لیبر پارٹی  کے چئیرمین جیرمی کوربائن پر مسجد کی زیارت کے دوران انڈوں سے حملہ کر دیا گیا

1156189
برطانیہ: مسجد آنے پر کوربائن پر انڈوں سے حملہ

برطانیہ میں مرکزی حزب اختلاف لیبر پارٹی  کے چئیر مین جیرمی کوربائن پر مسجد کی زیارت کے دوران انڈوں سے حملہ کیا گیا۔

کوربائن نے ملک میں مسلمان سول سوسائٹیوں  کے پلیٹ فارم کی حیثیت کی حامل 'مسلم برٹش کونسل MBC کی طرف سے منعقدہ  "میری مسجد میں آئیں" نامی تقریب کے دائرہ کار میں اپنے انتخابی حلقے کی فنزبری جامع مسجد  کا دورہ کیا۔

دورے کے دوران ایک شخص نے کوربائن پر انڈوں سے حملہ کر دیا۔

برطانوی شعبہ پولیس اسکاٹ لینڈ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق کوربائن پر انڈے پھینکنے والے 41 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں دعوی کیا گیا ہے کہ حملہ آور کٹّر بریگزٹ   حامی ایکٹیوسٹ ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں 23 جون 2016 کو منعقدہ بریگزٹ ریفرینڈم سے ایک ہفتہ قبل لیبر پارٹی کی ایک خاتون اسمبلی ممبر' جو کوکس' اپنے انتخابی حلقے میں انتہائی دائیں بازو کے حامی شخص کے حملے میں ہلاک ہو گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں