فرانس کے اسمبلی ممبر کا احتجاج: فرانس ،یمن میں قتل کر رہا ہے

فرانس کے اسمبلی ممبر سبسٹئین نیڈٹ نے اسمبلی میں " فرانس ،یمن میں قتل کر رہا ہے"  کی تحریر والا پلے کارڈ اٹھا کر یمن کے معاملے میں حکومت کی خاموشی ا ور سعودی عرب کے ہاتھ اسلحے کی فروخت  کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا

1149090
فرانس کے اسمبلی ممبر کا احتجاج: فرانس ،یمن میں قتل کر رہا ہے

فرانس کے اسمبلی ممبر سبسٹئین نیڈٹ نے اسمبلی میں " فرانس ،یمن میں قتل کر رہا ہے"  کی تحریر والا پلے کارڈ اٹھا کر یمن کے معاملے میں حکومت کی خاموشی ا ور سعودی عرب کے ہاتھ اسلحے کی فروخت  کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

نیڈٹ نے اسمبلی میں یمن کے بارے میں کوئی ایک بھی نشست  نہ کروائے جانے کی طرف توجہ مبذول کروائی اور فرانس کے سعودی عرب کے ہاتھ اسلحہ فروخت کرنے پر تنقید کی۔

ان کے پلے کارڈ نے اسمبلی میں کھلبلی مچا دی اور اسمبلی کے اسپیکر رچرڈ فرنانڈ نے نیڈٹ سے پلے کارڈ پولیس اہلکار کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ۔

اسمبلی میں پلے کارڈ اٹھانا ممنوع ہونے کی وجہ سے  سزا کے طور پر نیڈٹ کی تنخواہ  سے کٹوتی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ نیڈٹ کو 2019 کے بجٹ بِل  کی مخالفت کی وجہ سے 2 ماہ قبل   ،صدر امانوئیل ماکرون کی قائم کردہ ریپبلک مارچ موومنٹ  سے خارج کر دیا گیا تھا۔

ایک طویل عرصے سے سیاسی عدم استحکام کے شکار ملک یمن میں حوثی ستمبر 2014 سے لے کر اب تک دارالحکومت صنعاء اور بعض دیگر علاقوں کا کنٹرول سنبھالے ہوئے ہیں۔

سعودی زیر قیادت کولیشن فورسز مارچ 2015 سے حوثیوں کے خلاف یمن حکومت کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں