پولش وزیراعظم کی نیتین یاہو پربرہمی،اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا

پولش وزیراعظم  ماتیز مورا وسکی  نےکہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے بیان میں  پولش عوام  کی طرف سے یہودی نسل کشی  کے دوران نازیوں کا ساتھ دینے کا جو بیان دیا ہے اس کے جواب میں کانفرنس میں شرکت ممکن نہیں

1147042
پولش وزیراعظم کی نیتین یاہو پربرہمی،اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا

 پولش وزیراعظم  ماتیز  مورا وسکی  نے  اسرائیل میں منعقد ہونے والے"  ویش گراڈ  گروپ "اجلاس  میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔

موراوسکی  نے  کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم   نے اپنے بیان میں    پولش عوام  کی طرف سے یہودی نسل کشی  کے دوران نازیوں کا ساتھ دینے  پر مبنی جو بیان دیا ہے  اُس سے مجھے کافی رنج پہنچا ہے لہذا اس اجلاس میں شرکت  کی دعوت   کا میں  نے اسرائیلی وزیراعظم کو نفی میں جواب دیا ہے۔

 یاد رہے کہ  "یروشلم پوسٹ"  نامی اخبار میں  وزیراعظم بن یامین نیتین یاہو نے اپنے بیان کے دوران   کہا تھا کہ پولش  عوام  نازیوں کے ساتھ مل کر یہودیوں   کے قتل میں  شریک تھے ۔

 علاوہ ازیں،  وارسا میں متعین اسرائیلی  سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرتے ہوئے پولش حکومت نے احتجاج بھی کیا تھا ۔

 اس کے جواب میں  اسرائیلی وزیراعظم نے   اپنے بیان  سے مکرتے  ہوئے   کہا تھا کہ میں نے  ساری پولش عوام   کو نہیں  بلکہ کچھ باشندوں کو قصور وار ٹہرایا تھا۔



متعللقہ خبریں