غیر قانونی تارکین وطن کی اٹلی جانے کی مزید ایک کوشش المیہ کے ساتھ ناکام

بوٹ پر سوار 20 افراد میں سے تین کی سمندر سے لاشیں برآمد

1129070
غیر قانونی تارکین وطن کی اٹلی جانے کی مزید ایک کوشش المیہ کے ساتھ ناکام

بحیرہ روم میں لیبیا کے کھلے سمندر میں 20 کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کے سوار ہونے والی بوٹ غرقاب ہو گئی جس سے تین افراد ہلاک جبکہ تین کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

اطالوی خبر ایجنسی آنسہ  نے اطالوی بحری بیڑوں کے ذرائع سے حاصل کردہ معلومات  کے حوالے سے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ لیبیا کے ٹریپولی  ساحلوں سے 50 کلو میٹر کی دوری پر  ایک بوٹ کے غرقاب ہونے کی اطلاع ملی۔ جس پر اطالوی بیڑے نے ایک طیارے کے ذریعے جائے حادثہ کودو فلوٹنگ بوٹس پھینکتے ہوئے ابتدائی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی اور جوار میں موجود بحری جہاز کو اطلاع دی۔

اس دوران محض تین تارکین وطن کو ہی انتہائی خستہ حالت میں اسپتال پہنچایا جا سکا گیا جن کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ باقی ماندہ مسافر لا پتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں