ہالینڈ: PEGIDA کا مسجد کے سامنے اسلام مخالف مظاہرہ

ہالینڈ کے شہر یوٹریکٹ میں اسلام اور مہاجر مخالف تنظیم PEGIDA کا مسجد کے سامنے اسلام مخالف مظاہرہ

1127972
ہالینڈ: PEGIDA کا مسجد کے سامنے اسلام مخالف مظاہرہ

ہالینڈ کے شہر یوٹریکٹ میں اسلام اور مہاجر مخالف تنظیم PEGIDA نے مسجد کے سامنے اسلام مخالف مظاہرہ کیا۔

PEGIDAاپنا تعارف "مغرب کو مسلمان بنانے کے خلاف محب وطن یورپی" کے طور پر کرواتی ہے۔ مذکورہ اسلام مخالف مظاہرے میں بھی اسلام مخالف فلم کی نمائش کی گئی اور اسلام کے لئے توہین آمیز تقریریں کی گئیں۔

مظاہرے میں پولیس کی بھاری نفری نے مسجد کے اطراف کے وسیع علاقے میں بند اور بلند رکاوٹیں کھڑی کیں اور سخت حفاظتی تدابیر کا استعمال کیا۔

مسجد کے داخلی حصے کے سامنے کئے گئے مظاہرے کے بعد PEGIDAکے اراکین نے تحریکی بیانات جاری کئے۔

بندحصے سے باہر اور رکاوٹوں کے پیچھے موجود علاقے کے بعض رہائشیوں اور پولیس کے درمیان مختصر ہاتھا پائی ہوئی جس میں 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ابی بکر اصدق جامع مسجد وقف کے ترجمان جمال حوری نے کہا ہے کہ  PEGIDA اپنے مظاہروں اور جاری کردہ بیانات کے ساتھ ایک تحریکی گروپ ہے۔

جمال حوری نے کہا ہے کہ تحریکی اقدامات کے مقابل ہم نے مسجد کی انتظامیہ اور جماعت کی حیثیت سے ان کی تحریک میں آنے سے باز رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارا یہ فیصلہ انہیں اپنے روّیے سے باز آنے کے لئے اختیار کی گئی بہترین حکمت عملی ہے۔



متعللقہ خبریں