پیرس کے ایک تندور میں زور دار دھماکہ

شدید  دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ گلیاں کسی جنگی میدان کا نظارہ پیش کرنے لگیں

1124288
پیرس کے ایک تندور میں زور دار دھماکہ
fransa patlama1.jpg

فرانس کے دارالحکومت  پیرس میں ایک تندور پر پیش آنے والے دھماکے  سے بھاری تعداد میں لوگ زخمی ہو گئے۔

محکمہ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ نویں علاقے کی شاہراہ تریوز میں واقع ایک تندور  میں پہلے آگ بھڑکی بعد ازاں زور دار دھماکہ ہوا۔

فرانسیسی پریس میں شائع خبروں  کے مطابق بھاری تعداد میں لوگوں کے زخمی ہونے کا موجب  بننے والا یہ دھماکہ گیس  لیک ہونے  سے ہوا ہے۔

شدید  دھماکے سے ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ گلیاں کسی جنگی میدان کا نظارہ پیش کرنے لگیں۔

دہشت گرد حملہ ہو سکنے کے شبہہ بھی پائے جانے والے اس دھماکے کے حوالے سے پولیس نے تا حال کوئی سرکاری  بیان جاری نہیں کیا۔

گھیرے میں لیے جانے والے علاقے کو خالی کرالیا گیا ہے تو جائے وقوعہ پر  آگ بجھانے  کاعملہ امدادی  کاروائیاں کر رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں