مقدونیہ کا نیا نام "جمہوریہ شمالی مقدونیہ"

یونان اور مقدونیہ کے مابین 17 جون کو طے پانے والے پریسپا معاہدے کے دائرہ کار میں مقدونیہ کا نام "شمالی مقدونیہ" کے طور پر تبدیل کرنے والے بل کو 81 ممبران اسمبلی کے ووٹوں سے منظور کیا گیا

1124226
مقدونیہ کا نیا نام "جمہوریہ شمالی مقدونیہ"

مقدونیہ کی پارلیمنٹ نے اپنے  ملک کا نام  جمہوریہ شمالی مقدونیہ  کے طور پر تبدیل کرنے پر مبنی آئینی ترمیم کے بل کی منظوری دے دی ہے۔

120 ممبران اسمبلی کی حامل قومی اسمبلی نشست میں  حزب اختلاف کے ارکان ِ اسمبلی نے اس رائے دہی میں حصہ نہ لیا۔  تا ہم 8 آزاد ممبران جو کہ اس سے قبل حزب اختلاف پارٹی سے منسلک تھے نے  رائے دہی میں حصہ لیتے ہوئے اس بل کے حق میں ووٹ ڈالا۔

 یونان اور مقدونیہ کے مابین 17 جون کو طے پانے والے پریسپا معاہدے کے دائرہ کار میں مقدونیہ کا نام "شمالی مقدونیہ" کے طور پر تبدیل کرنے والے بل کو 81 ممبران اسمبلی کے ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے۔

آئینی ترمیم صدر جیورج ایوانوف کی منظوری کے بعد نافذ العمل ہو گی۔

خیال رہے کہ ترکی سمیت متعدد ممالک نے مقدونیہ کے آئینی نام کو جمہوریہ مقدونیہ کے  طور پر تسلیم کر رکھا ہے تو بھی یونان   اپنی سرحدوں کے اندر 'مقدونیہ' نامی علاقہ موجود ہونے کے جواز میں اس ملک کانام تبدیل کیے جانے پر مصر تھا۔

یہ بھی واضح رہے کہ مقدونیہ اعلان آزادی کرنے کے برس سن 1991 سے یونان کے ساتھ نام کے اختلاف کی بنا پر یورپی یونین اور نیٹو کا رکن بننے سے قاصر  ہے۔

اب توقع ہے کہ نئے نام جمہوریہ شمالی مقدونیہ  کے ساتھ یہ ملک نیٹو کا تیسواں رکن ملک بن جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں