اختلافات بھلا کر بریگزٹ قبول کیا جائے تونیا دور شروع ہو سکتا ہے:تھریسا مے

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ پارلیمان  اگر اختلافات بھلا کر بریگزٹ معاہدے کی حمایت کرے تو برطانیہ کے لیے یہ نئے دور کا آغاز ہوگا

1117606
اختلافات بھلا کر بریگزٹ قبول کیا جائے تونیا دور شروع ہو سکتا ہے:تھریسا مے

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ پارلیمان  اگر اختلافات بھلا کر بریگزٹ معاہدے کی حمایت کرے تو برطانیہ کے لیے یہ نئے دور کا آغاز ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق، برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے سال نو کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ نئے سال میں آگے دیکھنے کا وقت ہے2019 وہ سال ہوسکتا ہے جس میں ہم اپنے اختلافات کو بھلا کر ایک دوسرے کے ساتھ آگے بڑھیں۔

یورپی یونین کی جانب سے معاہدے پر منظوری کے باوجود تھریسامے کا بریگزٹ معاہدے کا مسودہ تاحال برطانوی پارلیمان سے منظور نہیں ہوسکا ہے۔

یاد رہے کہ جون 2016 میں برطانوی عوام نے 46  سال  بعد دنیا کی سب سے بڑی  اقتصادی منڈی  یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے بریگزٹ کے حق میں 52 فیصد اور اس کے خلاف 48 فیصد ووٹ دیے تھے۔

برطانیہ نے 1973 میں یورپی یونین  اقتصادی  اتحاد  میں شمولیت اختیار کی تھی تاہم برطانیہ میں بعض حلقے مسلسل اس بات کی شکایات کرتے رہے ہیں کہ آزادانہ تجارت کے لیے قائم ہونے والے اتحاد  کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے رکن ممالک کی ملکی خودمختاری کو نقصان پہنچتا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں